انٹر سائنس پری انجینئرنگ، جنرل گروپس کے نتائج کا اعلان

انٹر سائنس پری انجینئرنگ، جنرل گروپس کے نتائج کا اعلان

امتحان میں پونے چار ہزار امیدوار شریک ہوئے، صرف 3 اے ون گریڈ لے سکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس (دوسرے مرحلے) کے امپروومنٹ آف ڈویژن،12 پرچوں (TP)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ، بینیفٹ کیسز، اسپیشل چانس، پچھلے برسوں میں سیکنڈ ائر کے ناکام امیدواروں اور 2020ء کے امتحانی نتائج سے غیر مطمئن طلبہ و طالبات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے ان تمام امتحانات میں 4ہزار 132 امیدواررجسٹرڈ ہوئے، 3ہزار 727 امتحانات میں شریک ہوئے، 2 ہزار 685 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 72.04 فیصد رہا۔ سائنس جنرل کے امتحانات میں 406 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 365 نے امتحانات میں شرکت کی، 267 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 73.15فیصد رہا۔ چیئرمین انٹربورڈ کا مزید کہنا تھا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں تقریباً پونے چار ہزار امیدواروں نے شرکت کی، جن میں صرف 3 امیدوار اے ون گریڈمیں کامیاب ہوئے، 30 امیدوار اے گریڈ، 140بی گریڈ، 513 سی گریڈ، 1543 ڈی گریڈ اور 456 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات میں کوئی امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب نہیں ہوا، جبکہ صرف ایک امیدوار اے گریڈ، 8 بی گریڈ، 75 سی گریڈ، 170ڈی گریڈ اور 13 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں