ملکی ترقی قابل وبا صلاحیت طلبہ سے جڑی ہے ، گورنر

ملکی ترقی قابل وبا صلاحیت طلبہ سے جڑی ہے ، گورنر

یونیورسٹیز اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے مراکز، براہ راست اثر قومی معیشت پر پڑتا ہے ،عمران اسماعیل،این ای ڈی یونیورسٹی کے30ویں کانووکیشن سے خطاب،18طلبہ کو ڈاکٹریٹ کی سندتفویض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملکی ترقی جامعات سے فارغ التحصیل ہونہار، قابل اور با صلاحیت طلبا و طالبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے کیونکہ یونیورسٹیز اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور ترقی کے مراکز ہیں، جن کا براہ راست اثر قومی معیشت پر پڑتا ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 30 ویں کانووکیشن کے پہلے سیشن سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ این ای ڈی کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا، یورپ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہے اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت طلبا و طالبات کی سہولت کیلئے جامعہ این ای ڈی میں ہیلپ ڈیسک قائم کی جائے گی، حکومت این ای ڈی کو تعلیمی منصوبوں، تحقیق اور ترقیاتی پروگراموں میں مدد فراہم کرنے کیلئے معاونت جاری رکھے گی۔ جلسہ تقسیم اسناد 2021 میں 18 طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند تفویض کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں