مخدوم امین فہیم نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی، مقررین

مخدوم امین فہیم نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی، مقررین

آخری وقت تک پارٹی سے مخلص رہے ، چھٹی برسی کی تقریب سے خطاب

عمرکوٹ (نمائندہ دنیا)پیپلزپارٹی کے رہنما اور درگاہ سرور نوح کے اٹھارہویں گدی نشین مخدوم امین فہیم کی چھٹی برسی منائی گئی، سروری جماعت عمرکوٹ کے رہنما حاجی انور راجڑ،عظیم کمبار،ادیب دانشور لیاقت جونیجو ،ممتاز اسکالر پروفیسر عبدالرؤف اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی صاف ستھری سیاست کی، قبلہ سائیں اپنے زندگی کے آخری وقت تک پارٹی کے ساتھ وفادار و مخلص رہے ، حاجی انور راجڑ نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کو کئی مرتبہ وزیراعظم بننے کی پیشکش بھی ہوئی مگر مخدوم امین فہیم نے اقتدار کی پیشکشوں کو ٹھکرا کر پارٹی سے وفاداری کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہاکہ مخدوم امین فہیم جیسے سیاستدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، ان کے نظریات و افکار آج بھی ہمارے دلوں زندہ ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں