گھریلو پریشانیوں سے تنگ ریٹائرڈ ٹیچر کا اقدام خودکشی

گھریلو پریشانیوں سے تنگ  ریٹائرڈ ٹیچر کا اقدام خودکشی

روہڑی سٹی کے رہائشی بیمارریٹائرڈ ٹیچر شمن علی میرانی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر سکھر بیراج سے نکلنے والی نارا کینال میں کود گیا

روہڑی(نمائندہ دنیا ) بوڑھے شخص کو ڈوبتا دیکھ کر مقامی افراد نے اسے بچانے کے لئے ناراکینال میں چھلانگ لگا دی اور اس کو باہر نکال کر پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے اسے بے ہوشی کی حالت میں تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا ۔ شمن علی میرانی نے بتایا کہ اس نے بیماری،اولاد کی نافرمانی اور عدم توجہ سے پریشان ہوکر خود کشی کی کوشش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں