دوستی کیلئے ہراساں، شادی شدہ خاتون بااثر شخص کیخلاف عدالت پہنچ گئی

دوستی کیلئے ہراساں، شادی شدہ خاتون بااثر شخص کیخلاف عدالت پہنچ گئی

پنگریوکے نواحی گاؤں ویڑکی رہائشی شادی شدہ خاتون مقامی بااثر شخص کی جانب سے دوستی کرنے کیلئے ہراساں کرنے کیخلاف عدالت پہنچ گئی

پنگریو( نمائندہ دنیا) خاتون نے سیشن کورٹ بدین میں درخواست دائرکی ہے کہ بااثر شخص اخترپٹھان اسے دوستی کرنے کیلئے ہراساں کررہا ہے ، دوستی نہ کرنے پراخترپٹھان اوراس کے ساتھی کانجی مل، پتاشو اور رامچند اسے تنگ کررہے ہیں، عدالت نے خاتون کی درخواست پرایس ایس پی بدین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کرنیکا حکم دیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں