بدین پولیس کی کارروائیاں ، جعلی پرائز بانڈ دینے والے سمیت 15گرفتار

بدین پولیس کی کارروائیاں ، جعلی پرائز بانڈ دینے والے سمیت 15گرفتار

بدین پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان کو گرفتار کرلیا

پنگریو( نمائندہ دنیا) ٹنڈوباگو پولیس نے منگھوپیرکراچی کے رہائشی سکھ باشندے کو جعلی پرائز بانڈ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا، ٹنڈوباگو تھانے میں علی اکبرمرہیونے مقدمہ درج کرایاتھاکہ پنوں سنگھ نے کاروبارکیلئے اس سے سات لاکھ روپے لیے اوربعدازاں اسے جعلی پرائز بانڈ دے دیے ، ملزم کی گرفتاری کیخلاف اس کی بیوی اوردیگررشتہ داروں نے ٹنڈوباگو تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بدین میں دیگرتھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 جواریوں اور ایک روپوش سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے نقدی ، 13 پینٹس وسکی، 10 لٹر دیسی شراب، 130 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں