جیکب آباد، منشیات کے دو مقدموں میں 3 ملزمان کو عمر قید وجرمانہ
جیکب آباد میں ماڈل ٹرائل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار شیخ کی عدالت نے منشیات کے دو مقدموں میں جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو عمر قید و جرمانے کی سزا سنادی
جیکب آباد(نمائندہ دنیا)سزا پانے والوں میں الٰہی بخش اور غوث بخش کوسی آئی اے پولیس نے رواں سال یکم مئی کو تھانہ مولاداد کی حدود سے دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا، غوث بخش اور الٰہی بخش سے 20 کلو گرام چرس برآمدہوئی تھی جبکہ دوسرے مقدمے میں ہاشم بروہی کو گڑھی خیرو پولیس نے سیف اللہ کینال سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 29کلو 630گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔