سانگھڑ میں یوریا کھاد کی شدید بلیک مارکیٹنگ جاری

سانگھڑ میں یوریا کھاد کی شدید بلیک مارکیٹنگ جاری

1770روپے فی بوری کے بجائے 2500 روپے فی بوری فروخت

سانگھڑ(نمائندہ دنیا)سانگھڑ میں یوریا کھاد کی شدید بلیک مارکیٹنگ جاری ہے ، 1770 روپے فی بوری کے بجائے 2500 روپے فی بوری فروخت ہورہی ہے جبکہ کمپنی کے گودام خالی ہوچکے ہیں، ضلعی انتظامیہ بلیک مارکیٹنگ کو روکنے میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتی، جس کی وجہ سے آبادگار مہنگے داموں یوریا کھاد خریدنے پر مجبور ہیں، چیمبر آف کامرس کے صدر کا کہنا ہے کہ سونا یوریا کے علاوہ باقی کمپنی یوریا فراہم نہیں کررہی ہیں، جس کی وجہ سے یوریا کی طلب بڑھ گئی ہے ، اگر بروقت یوریا فراہم نہ ہوئی تو آبادگارشدید بحران کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ سونا یوریا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کو روکنا انتظامیہ کا کام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں