نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بلاول بھٹوکی صدارت میں پیپلزپارٹی کااجلاس آج ہوگا
  • بریکنگ :- اجلاس میں 27فروری کےلانگ مارچ کےحوالےسےغورہوگا
Coronavirus Updates

کنری اور پنگریو میں مختلف واقعات میں دو افرادجاں بحق

کنری اور پنگریو میں مختلف واقعات میں دو افرادجاں بحق

کنری میں نوجوان کرنٹ سے چل بسا، گاؤں الیاس راہموں میں کنویں سے لاش ملی

کنری، پنگریو ( نمائندگان دنیا)کنری اور پنگریو میں مختلف واقعات میں دو افرادجاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کنری کے نواحی قصبے بوسٹاں کے راجپوت محلے میں گھر میں پانی کی موٹر سے بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث غریب انڈا فروش 26 سالہ محمد عظیم ولد کلو خان یوسفزئی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، تعلقہ اسپتال کنری لانے پر ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی، نوجوان گھر میں اکیلا تھا اس کی اہلیہ زچگی کے سلسلے میں اپنے میکے میرپورخاص میں تھی۔ پنگریو کے نواحی گاؤں محمدالیاس راہموں میں 25 سالہ اللہ بچایوراہموں کی کنویں سے بوری بندلاش برآمدہوئی ہے متوفی گزشتہ روزگھرسے غائب تھا، ڈیئی پولیس نے اطلاع ملنے پرلاش کنویں سے نکال کراسپتال منتقل کی ، ابتدائی طورپرمتوفی کی گمشدگی اورموت کی وجوہات کاپتا نہیں چل سکا، پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں