کے الیکٹرک کی جانب سے اسکول کی تزئین و آرائش کاکام مکمل

کے الیکٹرک کی جانب سے اسکول کی تزئین و آرائش کاکام مکمل

کے الیکٹرک کی جانب سے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز (پرائمری اینڈ سیکنڈری) اسکول آفریدی کالونی کی تنظیم نو اورآرائش کا کام مکمل کرلیا گیا

کراچی (پ ر) اسکول میں 200 سے زائد ڈیسک فراہم کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل بچے اسکول میں فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔ حالیہ بہتری کے اقدامات سے تقریباً چارسو بچے مستفید ہوں گے۔ اقدامات کی تکمیل کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل تھے۔ کے ای کے چیف ڈسٹری بیو شن آفیسر عامر ضیا نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں