دو افراد نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی
شہر قائد میں پھندا لگا کر دو افراد نے خودکشی کر لی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری سنگولین نزد ہادی مسجد کے قریب گھر میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا تھا ۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ ظہیرولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی۔ متوفی کے اہلخانہ کے بیان کے مطابق ظہیر نے گھر میں پھندا لگا کرخودکشی کی، تاہم وہ وجوہات بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے اور واقعہ کی مزید جانچ شروع کر دی۔