ملزمان نے روزنامہ دنیا کے کارکن کو لوٹ لیا

ملزمان نے روزنامہ دنیا کے کارکن کو لوٹ لیا

کورنگی کاز وے پر لوٹ مار کی وارداتیں روکنے میں پولیس مکمل ناکام نظر آتی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تازہ واردات میں تین مسلح ملزمان نے روزنامہ دنیا کے کارکن سے موبائل فون اور نقدی لوٹ لی۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مین کورنگی کازوے پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان ڈیوٹی ختم کر کے گھر پیدل جانے والے روزنامہ دنیا کے کارکن محمد شاکر سے اسلحہ کے زور پر موبا ئل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے محمد شاکر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعہ کی رپورٹ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرا دی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں