کورنگی میں پانی کے ٹینک سے 3سالہ بچے کی لاش ملی

کورنگی میں پانی کے ٹینک سے 3سالہ بچے کی لاش ملی

کورنگی میں گھر کے اندر پانی کے ٹینک سے تین سالہ بچے کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریسکیو حکام کے مطابق تین سالہ کامل دو روز قبل لاپتا ہوگیا تھا، جس کے بعد اہل خانہ نے اسے ہر ممکن مقام پر تلاش کیا، لیکن وہ نہ مل سکا ، اتوار کی شب اہل خانہ نے گھر کے اندر قائم زیر زمین پانی کے ٹینک میں دیکھا تو کامل کی لاش پڑی تھی۔ لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں