زندہ جلایا جانے والا نومولود دوران علاج دم توڑ گیا
اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید سے 26 نومبر کو اسپتال کے قریب جھاڑیوں سے ایدھی رضاکاروں کو جھلسی ہوئی شدید زخمی حالت میں ملنے والا نومولود بچہ اتوارکو دوران علاج جناح اسپتال کے بچہ وارڈ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں دم توڑ گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)یاد رہے کہ نامعلوم افراد نے ایک دن کے بچے کو زندہ جلانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گیا تھا، محلے کی خاتون کو بچہ زمین پر پڑا ملا، جس نے فوری طور پر ون فائیو کو اطلاع دی۔ پولیس نے بچہ تحویل میں لے کر ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا تھا۔