غفلت ولاپروائی پر بس ڈرائیور پرجرمانہ

غفلت ولاپروائی پر بس ڈرائیور پرجرمانہ

کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کہ ایک نامعلوم بس ڈرائیور خاتون سے بدتمیزی سے پیش آرہا تھا اور غفلت و لاپروائی سے بس چلا رہا تھا، جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا، ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر عمل کراتے ہوئے ٹریفک ویسٹ کے افسران و ملازمین کو کارروائی کا حکم دیا، ایس او شیرشاہ نے بس نمبرPE-3933 کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا، ڈرائیور کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلانے پر موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ 99 کے تحت لاک اپ کرکے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں