مطالبے کی منظوری کیلئے بلدیاتی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال آج ہوگی

مطالبے کی منظوری کیلئے بلدیاتی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال آج ہوگی

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر و مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ، سینئر نائب صدر اسماعیل شاہ ، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیر (آج) کو صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں میں ٹریژری کے مطالبے کی منظوری کیلئے کام چھوڑ ہڑتال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

کراچی (این این آئی) مختلف مزدور تنظیموں نے شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین سندھ اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی قیادت سے رابطے کرکے انہیں مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے واضح احکامات جاری کیے تھے لیکن تین برسوں میں بھی ان پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہڑتال کے آخری حربے پر عمل کیا جا رہا ہے، اگر قیادت کو گرفتار کیا گیا تو پھرصوبہ سندھ سے اندرون ملک جانے والے اور صوبہ سندھ سے آنے والے ٹریفک کو مکمل طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ کچرے کے ڈھیر لگادیئے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں