پولیس حکام کا وائرل ویڈیو پر اہلکاروں کے خلاف ایکشن

پولیس حکام کا وائرل ویڈیو پر اہلکاروں کے خلاف ایکشن

ڈی آئی جی ویسٹ نے اہلکار اشتیاق کو معطل، ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب کا ایکسپوز آپریشن ٹیم کے پولیس اہلکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ پر ایکشن، ابتدائی طور پر کانسٹیبل اشتیاق کو معطل کرکے ہیڈ کوارٹرز ویسٹ زون رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی معاملے کی انکوائری کرینگی۔ ویسٹ زون پولیس کے ترجمان کے مطابق اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایکسپوز آپریشن ٹیم نے تین افراد کو دکھایا، ویڈیو میں 2پولیس اہلکار، تیسرے اہلکار کو پیسوں کے تنازع پر مارپیٹ رہے ہیں۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ سب انسپکٹر خان محمد سے اس معاملے پر معلومات کی گئیں تو انہوں نے بتایا کہ ویڈیو تقریباً ایک سے ڈیڑھ ماہ پرانی ہے ، جس میں سرمئی شلوار قمیض میں نظر آنے والا کانسٹیبل اشتیاق ، سرخ ٹائپ شلوار قمیض میں آصف اور سفید لباس میں فاروق ہے، ویڈیو میں کانسٹیبل اشتیاق اور اس کا بھائی آصف، فاروق کے ساتھ جو سابقہ ایس ایچ او کا بیٹر تھا، مارپیٹ کررہے ہیں جو سراسر ان کا ذاتی معاملہ ہے ، اس مارپیٹ کا تھانہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں