کراچی میں متحدہ عرب امارات کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم

کراچی میں متحدہ عرب امارات کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم

متحدہ عرب امارات کے کراچی کے قونصل خانے میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز یو اے ای ویزا سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے روا داری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گزشتہ کئی برسوں سے باہمی تعلقات اور دوستی کی مضبوط بنیادیں ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی کی میزبانی اور دنیا کے ممالک کو اکٹھا کرنے سے تمام بنی نوع انسان کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے عالمی تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا کہ ہم آگے بڑھنے کے لیے تعاون کے نئے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ قونصل جنرل ڈاکٹر سلیم الخادم الدہانہانی نے کہا کہ ویزا سینٹر میں میڈیکل انشورنس، چیک اپ، معاہدے وغیرہ سمیت تمام سہولتیں دستیاب ہونگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں