پریس کلب کے فیملی فن گالا میں فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس

پریس کلب کے فیملی فن گالا میں فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس

گلوکار ایم افراہیم، محمد علی شہکی، ڈاکٹر ہما میر اور دیگر نے گیت اور نغمات پیش کئے ،حنیف راجہ، کاشف اور آفتاب عالم نے شگوفے سنائے، شرکا کا خوب ہلہ گلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سالانہ فیملی فن گالا میں فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس، گلوکاروں نے سماں باندھ دیا، مزاحیہ فنکاروں کے شگوفوں سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے ۔ پریس کلب کی کلچرل کمیٹی کے تحت منعقدہ میوزیکل پروگرام میں گلوکار ایم افراہیم، محمد علی شہکی، ڈاکٹر ہما میر، ظفر رامے، رینا عرفان، امجد رانا، انجمن عرفان، روز میری ودیگر نے بہترین انداز میں فلمی گیت اور قومی نغمات پیش کئے۔ اس موقع پر پریس کلب کی گورننگ باڈی اور کلچرل کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ اداکار حنیف راجہ، کاشف خان اور آفتاب عالم نے شگوفے سنائے، جن پر حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے ۔ میوزیکل پروگرام میں پریس کلب ممبران کے بچے اور خواتین بھی بھرپور انداز میں محظوظ ہوئیں، گلوکارہ رینا عرفان کے گیتوں پر بچوں اور بڑوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ اس موقع پر کاشف خان، سنگیتا ،ایم افراہیم ، شرافت علی شاہ، سنی خان ، جنیدالقدر ، شہزاد علی خان، سلیم آفریدی و دیگر نے بھی اظہارخیال کیا۔ پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، فیملی گالا کے نگران حامد الرحمن سمیت دیگر عہدیداروں ثاقب صغیر، رشید میمن، ثاقب قیصر اور کلچرل کمیٹی کے سیکریٹری عبدالوسیع قریشی، کفیل الدین فیضان، غفران خان، ، مرزا افتخار بیگ ،عمران شیخ اور دیگر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے شب وروز محنت کی، جس پر پریس کلب کے ممبران کی جانب سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں