بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

بیشتر علاقوں میں بجلی کی  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

کے الیکٹرک نے شہر کے کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صارفین کے مطابق گیس بحران کے ساتھ ہی بجلی غائب ہونا بھی معمول بن جاتا ہے ۔شہریوں کے مطابق سعید آباد بلدیہ ٹاؤن کے مختلف سیکٹر میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح 10 بجے سے بجلی غائب ہوجاتی ہے ، بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے ۔بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے باوجود بجلی کی غیر یقینی صورتحال ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں