گلیوں اور سٹرک بندش،فوری سماعت کی متفرق درخواست منظور
سندھ ہائی کورٹ نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے اطراف گلیوں اور سٹرک بندش کے فوری سماعت کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 23دسمبر کے لیے مقرر کردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگل کو جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے شیخ محمد اسلم و دیگر کی فوری سماعت کی متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل عرفان عزیز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فوڈ اسٹریٹ کے لیے ہماری گلیوں کو بند کر دیا گیا جبکہ گلیاں اور سٹرک بند ہونے سے نقل و حمل شدید متاثر ہوئی۔