فراڈ کیس،روفی بلڈر کے مالکان کی ضمانتوں کی توثیق

فراڈ کیس،روفی بلڈر کے  مالکان کی ضمانتوں کی توثیق

سندھ ہائی کورٹ نے شہریوں سے فراڈ میں روفی بلڈر کے مالکان منظور احمد روفی اور رؤف احمد روفی کی ضمانتوں کی توثیق کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کے بعد ضمانت کی درخواست ٹرائل کورٹ کا اختیار ہے ۔ عدالت نے گلشن روفی میں الاٹیز کا پلاٹ نہ دینے کی نیب انکوائری کے خلاف روفی بلڈر کے رؤف احمد روفی اور رحمت الٰہی و دیگر کی درخواستوں پر ڈی جی نیب کو پیش رفت رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت سے طلب کرتے ہوئے سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں