ہندوتاجر کے اغوا برائے تاوان کے ملزمان عدم ثبوت پر بری

ہندوتاجر کے اغوا برائے تاوان کے ملزمان عدم ثبوت پر بری

انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے کے اہلکار بن کر کوئلے کے ہندو تاجر کو اغوا اور تاوان وصول کرنے کے مقدمہ میں عدم ثبوت پر ملزمان غلام حیدر، طاہر، حسنین، عادل منصور، ثاقب اور امجد کو بری کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )منگل کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ 6 ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے ملزمان غلام حیدر، طاہر، حسنین، عادل منصور، ثاقب اور امجد کو بری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں