ٹک ٹاکر اغوا کیس،لڑکی کے بیان کے بعد مقدمہ خارج کرنے کا حکم

ٹک ٹاکر اغوا کیس،لڑکی کے بیان کے بعد مقدمہ خارج کرنے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے سچل کے علاقے سے ٹک ٹاکر لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمہ میں لڑکی کے بیان کے بعد مبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے سچل کے علاقے سے ٹک ٹاکر لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمہ کی سماعت کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اسکو کسی نے اغوا نہیں کیا، ٹک ٹاکر ہدیٰ بتول نے مبین کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی تھی۔ لڑکی نے بتایا کہ والد نے غلط فہمی کی بنا پر مقدمہ درج کروایا۔ بعد ازاں عدالت نے لڑکی کے بیان کے بعد ٹک ٹاکر مبین کیخلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں