بی کام ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

بی کام ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

840طلبہ فرسٹ،3425 سیکنڈ اور 4 تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی کام ریگولروپرائیویٹ سال دوم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔نتائج کے مطابق بی کام ریگولر کے امتحانات میں سرسید گورنمنٹ گرلز کالج کی انعم اقبال بنت محمد اقبال سیٹ نمبر920552 نے 1106 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کی اقصیٰ بنت الطاف حسین سیٹ نمبر920840 نے 1088 نمبرزکے ساتھ دوسری اور تابانی کالج کے اسد علی ولد محمد حسین سیٹ نمبر915871 نے 1086 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 12891 طلبہ شریک ہوئے، 840 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،3425 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 4 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔ پرائیویٹ کے امتحانات میں سیدہ مدیحہ فاطمہ نقوی بنت سید شہنشا ہ حسین نقوی نے 1004 نمبرز کے ساتھ پہلی ،حبیبہ عباس بنت عباس حسین نے 942 نمبرز کے ساتھ دوسری اور رفیعہ بنت محمد ایوب نے 938 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 2928 طلبہ شریک ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں