نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی بل گیٹس فاؤنڈیشن کےکام کی تعریف
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےپاکستان میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کےکام کوسراہا
  • بریکنگ :- پاکستان سےپولیوکاخاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- انسداد پولیو مہم تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم
  • بریکنگ :- وزیراعظم کاکوروناویکسین کی منصفانہ،بروقت فراہمی کی اہمیت پرزور
  • بریکنگ :- کم آمدن والےممالک کواقتصادی اثرات کم کرنےمیں مددملےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- بل گیٹس نےپولیوکےخاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
  • بریکنگ :- وزیراعظم اوربل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق
Coronavirus Updates

بلا امتیازصنفی مساوی حقوق کی تقسیم پر یقین ،عذراپیچوہو

بلا امتیازصنفی مساوی حقوق کی تقسیم پر یقین ،عذراپیچوہو

عورتوں کو بھی مردوں کی طرح میدان میں آگے آنا پڑے گا،صوبائی وزیرصحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت اور بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلا امتیازو تفریق صنفی مساوی حقوق کی تقسیم پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ، عورتوں کو بھی مردوں کی طرح میدان میں آگے آنا پڑے گا،ہم معاشرے میں یکساں حقوق کے نظام کو رائج کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس کے عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں ہونے والے صنفی مساوات کی آگہی کیلئے سیمینار اور ڈاؤ کالج آف فارمیسی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسرمحمد سعید قریشی، پاتھ فائنڈر انٹر نیشنل کی سربراہ ڈاکٹر تابندہ شہروز، خواتین کے حقوق کی نمائندہ ڈاکٹر نازش بروہی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں پرووائس چانسلرڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر نصرت شاہ، پروفیسر کرتار دوانی، پروفیسر زرناز واحد، پروفیسر فوزیہ پروین پرنسپل ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج، پروفیسر اظہار حسین کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔سیمینار سے خطاب میں وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسرمحمد سعید قریشی نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں خواتین کو برابری اور میرٹ کی بنیاد پرآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں