نارتھ کراچی صنعتی ایریاکو بلاتعطل فراہمی آب کی ہدایتصنعتی وپیداواری سرگرمیوں کافروغ اولین ترجیح ہے ، وزیر بلدیات ناصر شاہ

نارتھ کراچی صنعتی ایریاکو بلاتعطل فراہمی آب کی ہدایتصنعتی وپیداواری سرگرمیوں کافروغ اولین ترجیح ہے ، وزیر بلدیات ناصر شاہ

وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو نارتھ کراچی صنعتی ایریا کی صنعتوں کوبلاتعطل پانی کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے

کراچی ( بزنس رپورٹر )کہ صنعتوں اور پیداواری سرگرمیوں کا فروغ پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکیں ۔یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی )کے صدر فیصل معیز خان ،سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدراورسجاد وزیر سے ملاقات کے موقع پر کہی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کاروبا رکرنے کوآسان بنانے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کو کم کیے بغیرصنعتی فروغ ممکن نہیں ۔یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے تاجروصنعتکار برادری کی مشکلات کو کم کرنے اورسہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا بالخصوص صنعتی ایریا کے روڈ انفرااسرکچر کو بہتر بنانے کے لیے خطیر فنڈز فراہم کیے تاکہ بلارکاوٹ صنعتی پہیہ گھومتا رہے اور کاروبار کو بھی ترقی ملے ۔ انہوں نے نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان کی جانب سے صنعتوں کو پانی کی فراہمی کے تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی ایم ڈی واٹر بورڈکو ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں