شارع فیصل پر کھمبوں سے سیاسی جھنڈے اتارنے کا فیصلہ

شارع فیصل پر کھمبوں سے سیاسی جھنڈے اتارنے کا فیصلہ

اسٹریٹ لائٹس ،کھمبوں پرجھنڈے لگانا قوانین کی خلاف ورزی ،ڈپٹی کمشنر شرقی

کراچی (این این آئی)شارع فیصل پر کھمبوں پر لگے سیاسی جھنڈے اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ڈپٹی کمشنرشرقی نے کہا ہے کہ آپریشن کے لیے ضروری مشینری اورگاڑیاں فراہم کی جائیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرشرقی آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر شرقی کو خط لکھ دیا ہے ۔جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ،ٹریفک و دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی خط ارسال کردیے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرفیروزآباد اسما بتول کو آپریشن کا فوکل پرسن بنا دیا گیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ شارع فیصل اور کارسازروڈپراسٹریٹ لائٹس پر جھنڈے لہرائے جاتے ہیں، سیاسی جماعتوں کے جھنڈے سڑک کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنرشرقی نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس ،کھمبوں پرجھنڈے لگاناقوانین کی خلاف ورزی ہے ، مرکزی سڑکوں سے سیاسی جھنڈے ہٹانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، آپریشن کے لیے ضروری مشینری اورگاڑیاں فراہم کی جائیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جھنڈے اتارنے کے لیے آپریشن جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال سپریم کورٹ نے شہر بھر سے تمام اشتہاری بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں