نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی بل گیٹس فاؤنڈیشن کےکام کی تعریف
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےپاکستان میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کےکام کوسراہا
  • بریکنگ :- پاکستان سےپولیوکاخاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- انسداد پولیو مہم تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم
  • بریکنگ :- وزیراعظم کاکوروناویکسین کی منصفانہ،بروقت فراہمی کی اہمیت پرزور
  • بریکنگ :- کم آمدن والےممالک کواقتصادی اثرات کم کرنےمیں مددملےگی،وزیراعظم
  • بریکنگ :- بل گیٹس نےپولیوکےخاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
  • بریکنگ :- وزیراعظم اوربل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق
Coronavirus Updates

لیاقت آباد کی جھونپڑیوں میں آگ لگانے کا ملزم گرفتار،3فرار

لیاقت آباد کی جھونپڑیوں میں آگ لگانے کا ملزم گرفتار،3فرار

ملزمان نے امداد حاصل کرنے کیلئے خود جھونپڑیوں میں آگ لگائی ،ایس ایس پی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگی نہیں تھی بلکہ لگائی گئی تھی ، سپرمارکیٹ پولیس نے جھگیوں کو آگ لگانے والے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار و مفرورملزمان نے امداد حاصل کرنے کے لیے خود جھگیوں میں آگ لگائی تھی ، 20نومبرکی صبح سپرمارکیٹ تھانے کے علاقے لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب پراسرار طور پر جھونپڑیوںمیں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں جھونپڑیوں اوران میں موجود سامان جل کرخاکسترہوگیا تھا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا،سپرمارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے جھونپڑیوں کوآگ لگانے کے واقعے میں ملوث ایک ملزم فہد ولد جاوید کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزم فہد نے اپنے تین ساتھیوں کیول، وجے اور ساگر کے ہمراہ جھگیوں میں آگ لگائی تھی ، گرفتارملزم نے دوران تفتیش جھگیوں کو آگ لگانے کا اعتراف کر لیا ہے ، گرفتارومفرورملزمان خود بھی ان ہی جھونپڑیوں میں مقیم تھے ، واقعہ کامقدمہ الزام نمبر 2021/748 بجرم دفعات436،34/427 کے تحت سپر مارکیٹ تھانے میں درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں