کے ایم ڈی سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ

کے ایم ڈی سی کو یونیورسٹی  کا درجہ دینے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف اسپتالوں کو اپنے کنٹرول میں لیے جانے کے فیصلوں کے بعد ضلع وسطی میں موجود کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی) کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس کی منظوری صوبائی کابینہ سے لیکر سندھ اسمبلی سے قانون پاس کرایا جائے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے آئندہ سندھ کابینہ کے اجلاس کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا، یونیورسٹی کا بنیادی انفرااسٹرکچر ضلع وسطی میں ہی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کے ایم ڈی سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل قرار دادیں بھی پاس کر چکی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں