نرسز کا احتجاج جاری،اوپی ڈیز کا بائیکاٹ،مریض پریشان
ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نرسز نے اسپتالوں کی اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کیا، جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری دادلو ظہرانی نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مذاکرات ناکام ہو گئے۔