محکمہ اینٹی کرپشن میں ترقیاں

محکمہ اینٹی کرپشن میں ترقیاں

انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے افسران و دیگر آفیشلز کو تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سردار بنگل خان مہر اور اور چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ ڈاکٹر محمد نواز شیخ نے بیج لگائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ میں 5 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی اور 63 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ اس موقع پر سردار بنگل خان مہر نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برسوں سے ترقی کے منتظر ملازمین اور افسران کی ترقیوں کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے ، امید ہے ترقی پانے والے افسران بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، ترقی پانے والے افسران کو تربیتی کورس بھی کرائے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں