سجاول میں خودسوزی کی کوشش

سجاول میں خودسوزی کی کوشش

پولیس کے ستائے شہری اور اس کے بیٹے نے ڈی سی آفس کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی جنہیں لوگوں نے بچالیا

سجاول (نمائندہ دنیا) نورمحمد کہرائی کا کہنا ہے کہ تین دن قبل میری دس سالہ بیٹی کو با اثر افراد نے اغوا کر لیا ، سجاول تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی لیکن پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ،مجبور ہوکر بیٹے سمیت زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔اس نے اعلی حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں