اندرون سندھ مختلف شہروں میں7موٹرسائیکلیں چوری

اندرون سندھ مختلف شہروں میں7موٹرسائیکلیں چوری

میرپورخاص میں نامعلوم چور باڑے سے لاکھوں روپے کی دو بھینسیں چوری کرکے لے گئے

میرپور خاص، اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) پولیس کی ناقص منصوبہ بندی اور لاپروائی کے باعث میرپورخاص میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ۔ٹائون تھانے کی حدود میں واقع خاصخیلی پاڑے سے نامعلوم چور فیضان سعید کے باڑے سے لاکھوں روپے کی دو بھینسیں چوری کر کے لے گئے ، سیٹلائٹ ٹائون تھانے کی حدود میں واقع والکرٹ ٹائون سے نامعلوم چور ارشد بلوچ کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے ، اڑے مہران تھانے کی حدود میں واقع سر سید روڈ پر اللہ دتہ کی دکان کے تالے توڑ کر چوراندر کھڑی موٹرسائیکل لے اڑے ، بائی پاس روڈ پر دو نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گل حسن پہنور سے موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ سکھر سے نمائندے کے مطابق نامعلوم چور تھانہ نیو پنڈ کی حدود گوپانگ محلے سے قدیر بخش لاشاری کی موٹر سائیکل ،تھانہ ائر پورٹ کی حدود میں قائم دل کے اسپتال ( این آئی سی وی ڈی ) کے باہر سے ملوک قاضی کی موٹرسائیکل اور بی سیکشن تھانے کی حدود منور مسجد کے قریب لاء چیمبر کے باہر کھڑی محمد شہزاد قریشی کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق ہالانی پولیس تھانے کی حدود میں رکن قومی اسمبلی کے بنگلے کے ساتھ قائم پولیس چیک پوسٹ کے پاس مسلح رہزن اسلحے کے زور پر جاوید منگہار سے موٹر سائیکل، نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں