ریٹائرڈ جسٹس ماجدہ رضوی کی سانگھڑ میں کھلی کچہری

ریٹائرڈ جسٹس ماجدہ رضوی کی سانگھڑ میں کھلی کچہری

شکایات سننے کے بعد معاملات حل کرانے کی یقین دہانی کراکرکچہری سمیٹ دی گئی

سانگھڑ (نمائندہ دنیا) کمیشن برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی کی جانب سے سانگھڑ میں ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کے قیام کے بعد صوبے بھر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں ۔کھلی کچہری میں لوگوں نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی کمی، سڑکوں کی صفائی اور امن و امان کی شکایات کیں ۔ بعد ازاں جسٹس ماجدہ رضوی اقلیتی کمیشن کے رکن راجیش کمار ہرداسانی کے گھر پہنچیں جہاں ان کو ظہرانہ دیا گیا۔ دریں اثنا نمائندے کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے پانی، صحت، تعلیم، قبضوں، مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، انصاف اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے ، کھلی کچہری میں ڈی سی اور ایس ایس پی توجہ دلانے کے باوجود شریک نہ ہوئے ، اس موقع پر کمیشن کے عملے نے شکایات سننے کے بعد معاملات حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کچہری سمیٹ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں