ٹی سی ایس اور سیرین ائر میں اشتراک

ٹی سی ایس اور سیرین  ائر میں اشتراک

ٹی سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ اور سیرین ائر نے کارگو جنرل سیلز معاہدے پر دستخط کئے ہیں

کراچی (پ ر) اس معاہدے پر علمدرآمد یکم دسمبر 2021 سے کیا جائے گا، جس کے تحت ٹی سی ایس سیرین ائر کی تمام اندرون ملک پروازوں کے لئے بطور کارگو سیلز ایجنٹ کے طور پر کام کرے گا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ٹی سی ایس کے چیف ایگزیکٹو محمد حارث جمالی کا کہنا تھاکہ یہ شراکت داری دونوں اداروں کو اپنے صارفین کے تجربے بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی، تیز رفتار، محفوظ اور سستی کارگو کی وجہ سے تجارتی صورتحال بہتر ہوگی، جس سے ملک کے اندر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والے صارفین کو فائدہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں