یونیورسٹی روڈ پرحادثے میں ایک شخص جاں بحق،ڈمپرنذرآتش

یونیورسٹی روڈ پرحادثے میں ایک شخص جاں بحق،ڈمپرنذرآتش

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت پر مشتعل افراد نے ڈمپر نے کو نذر آتش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ پر اردوسائنس کالج کے قریب سڑک عبور کرنے والے راہگیر کو تیزرفتار ڈمپر نے کچل دیا۔ موقع پر موجود مشتعل افراد نے ڈمپر کو نذرآتش کردیا ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈمپر کی آگ پر فوری قابو پایا ،تاہم اس دوران یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ متوفی کی شناخت 40سالہ گل شیر ولد حیات کے نام سے کی گئی۔ محمودآباد میں ستارہ بیکری کے قریب تیزرفتار گاڑی نے 45 سالہ راہگیر سلیم ولد احمد دین کو کچل دیا۔ ڈیفنس فیز 4میں یثرب امام بارگاہ کے قریب تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 19سالہ ولیداحمد ولد شیر بہادر کوکچل دیا۔رات گئے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 28سالہ شہاب الدین ولد عمر الدین جاں بحق ہوگیا، جبکہ کورنگی ناصر جمپ پرگاڑی کی ٹکرسے35سالہ ناصر علی جاں بحق ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں