انٹرسائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے نتائج کااعلان

انٹرسائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے نتائج کااعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے دوسرے مرحلہ کے سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچوں (TP),,,

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ، بینیفٹ کیسز، اسپیشل چانس، پچھلے برسوں میں سیکنڈ ایئر کے ناکام امیدواروں اور 2020ء کے امتحانی نتائج سے غیرمطمئن طلبہ و طالبات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ چیئرمین انٹربورڈ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے ان تمام امتحانات میں 3ہزار 358امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 2ہزار 589امیدوار کامیاب قرار پائے۔ 226امیدوار اے ون گریڈ، 282 اے گریڈ، 278 بی گریڈ، 470 سی گریڈ، 1100 ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف ایک امیدوار شریک ہوا، جو ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں