گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی عمر قید کی سزائیں کالعدم

گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی عمر قید کی سزائیں کالعدم

سندھ ہائی کورٹ نے یاسین عرف منا کے قتل کے مقدمے میں ماتحت عدالت سے ملنے عمر قید کی سزا کے خلاف گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان لال محمد، اسد علی و دیگر کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزائیں کالعدم قرار دیدیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعرات کو جسٹس محمد کریم خان آغا کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے ملزمان کی اپیلوں پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنادیا۔ فاضل عدالت نے تینوں ملزمان کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت سے ملنے والی عمر قید کی سزائیں کالعدم قرار دیدیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں