پراسیکیوٹر نے علی وزیر کی درخواست ضمانت کی کاپی مانگ لی

پراسیکیوٹر نے علی وزیر کی  درخواست ضمانت کی کاپی مانگ لی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت سے متعلق پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت دس دسمبر تک ملتوی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ ملزم علی وزیر کی جانب سے ضمانت سے متعلق درخواست کی کاپی غائب ہوگئی ہے ، ضمانت کی دوسری کاپی فراہم کی جائے اور دلائل کی تیاری کے لئے وقت دیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں