انٹربورڈ نے بارہویں کامرس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا

انٹربورڈ نے بارہویں کامرس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلے کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2 ہزار 118 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2 ہزار 55امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے ایک ہزار 954 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 95.09فیصد رہا۔چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں 66امیدوار اے ون گریڈ، 121 اے گریڈ، 226 بی گریڈ، 427 سی گریڈمیں کامیاب ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں