جیکب آباد میں سیاہ کاری پر سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

جیکب آباد میں سیاہ کاری پر سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

ملزم گرفتار،محراب پورمیں نوجوان حادثے میں ہلاک،لاڑکانہ سے دولاشیں ملیں

جیکب آباد،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) جیکب آباد کے مبارکپور تھانے کی حدود گاؤں حرمت کیھر میں غیرت کے نام پر 35 سالہ سبھائی کے قتل میں ملوث سوتیلے بیٹے کامل کیھر کو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق نوشہرو فیروز مین روڈ پر رند موری کے مقام پر تیز رفتار کار گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے الٹ کر کھیتوں میں جاگری جس کے باعث بیس سالہ نوجوان حیات پیرزادہ شدید زخمی ہوکر اسپتال میں چل بسا جبکہ علی عباس جتوئی اور اسیر میمن زخمی ہوگئے ۔دریں اثنا گچیرو روڈ مورو میں واقعے نجی تعلیمی ادارے میں سوہو اور بھٹو برادری کے جھگڑے میں دونوں گروپوں کے گیارہ افراد زخمی ہوگئے ، دوسری طرف ایڈیشنل سیشن جج مورو نے اسکول پہنچ کر واقعے کی تفصیل لیں۔ لاڑکانہ شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حدود سے نشے کے عادی دو ضعیف افراد کی لاوارث لاشیں ملیں جنہیں پولیس نے ایدھی کے حوالے کردیا جس نے انہیں غسل اور کفن کے بعد سپردخاک کردیا، ایدھی انتظامیہ کے مطابق ایک شخص کی عمر 50 جبکہ دوسرے کی عمر 65 سال ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں