ٹک ٹاکرقتل کیس میں گواہ اور ملزمہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل کے مقدمہ میں گواہ اور ملزمہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو دوران سماعت ملزم عبدالرحمن عرف شوٹر عدالت میں پیش ہوا۔ ملزم عبدالرحمن کی جانب سے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے جیل حکام کو ہدایت جاری کردی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ۔ سماعت کے دوران ملزمہ سویرا پیش نہیں ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری جاری کردئیے۔ ملزمہ نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔