بلدیہ میں شہری سے لوٹ مار کی فوٹیج سامنے آگئی

بلدیہ میں شہری سے لوٹ مار  کی فوٹیج سامنے آگئی

بلدیہ کی 24 مارکیٹ کے قریب گلی میں لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل سوار ڈاکو مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر رقم کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی صالم رند نے بتایا کہ نعمت نامی شخص نے کسی مکان کا سودا کیا تھا اور رقم کی ادائیگی کے لیے وہ مالک مکان کے گھر آیا تھا، اس نے کار کی ڈگی سے جیسے ہی رقم کا تھیلا نکالا تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے تھیلا چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں