وسیم اختر کی خرم شیر زمان سے ملاقات

وسیم اختر کی خرم شیر زمان سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر وسیم اختر کی کراچی میں انصاف ہاؤس آمد، خرم شیر زمان سے ملاقات اور 11 دسمبرکو ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کالے بلدیاتی قانون اور پیپلز پارٹی کی متعصب جاگیردارانہ آمریت کا راستہ روکنا ہوگا، اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کا تعاون درکار ہے ۔ خرم شیر زمان نے وسیم اختر کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف کا وفد کانفرنس میں شرکت کریگا اور پیپلز پارٹی کی طرف سے آنے والے کالے بلدیاتی قانون کا راستہ روکا جائیگا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر اور مرکزی شعبہ کے رکن صادق افتخار بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں