ٹریفک حادثات میں دو جاں بحق

ٹریفک حادثات میں دو جاں بحق

شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے دوران دوافراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے پرنامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 25علی زین ولد عبدالجبار کے نام سے ہوئی۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قائد آباد کے علاقے داؤد چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 35سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایمبولینس میں جناح اسپتال لائی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں