جو عمارت مکمل غیر قانونی ہوگی ضرور گرے گی، ہائیکورٹ

جو عمارت مکمل غیر قانونی ہوگی  ضرور گرے گی، ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے نارتھ ناظم آباد بلاک فائیو میں پورشن بنانے کے کیس میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق عدالت کی اہم آبزرویشن دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی تعمیرات ریگولرائزڈ ایبل ہے تو ریگولرائزیشن کا حکم دیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نارتھ ناظم آباد بلاک فائیو میں پورشن بنانے کے کیس میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق اہم آبزرویشن دی ہے۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے لوگوں کو بے گھر کرنا نہیں چاہتے۔ ایسا نہیں، ریگولرائزڈ ایبل عمارت کو پورا گرا دیں البتہ جو عمارت مکمل ہی غیر قانونی ہوگی ضرور گرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں