چار روزہ عالمی اردو کانفرنس9دسمبر کومنعقد ہوگی، احمد شاہ

چار روزہ عالمی اردو کانفرنس9دسمبر کومنعقد ہوگی، احمد شاہ

افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے ، کانفرنس میں50سے زیادہ سیشنز ہوں گے،آرٹس کونسل میں اسپانسرز اردو کانفرنس کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ چودہویں عالمی اردو کانفرنس جمعرات 9 دسمبر کو تین بجے دوپہر آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کریں گے ، چار روزہ کانفرنس میں 50 سے زیادہ سیشنز ہوں گے ، جن میں دنیائے اردو کے عالم اپنے موضوع پر علمی گفتگو کریں گے، پہلے روز شام 6 بجے شام فیض اور موسیقی کا پروگرام منعقد ہو گا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے جمعہ کو آرٹس کونسل میں اسپانسرز اردو کانفرنس کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کلچر سندھ علیم لاشاری ، رضوان حسین اور سلمان حسین بھی موجود تھے ۔ احمد شاہ نے مزید کہا کہ اس سال پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ ہے ، اس لیے اس کانفرس کو اس سے منسوب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے دوسرے روز اردو ناول کی عصری صورت حال، تقدیسی ادب کی صورت حال، بچوں کا ادب اور نئی دنیا، تراجم کی صورت حال اور عالمی مشاعرہ، تیسرے دن اردو افسانے کا منظرنامہ، اردو نظم کی صورت و معنی،کتاب جائزہ تقریب، کتابوں کی رونمائی، چوتھے دن اردو تنقید معاصر منظر نامہ، یارک شائر ادبی ایوارڈ، اختتامی اجلاس میں ناہید صدیقی کلاسیکل رقص پیش کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں