مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود جمالی واہ کے قریب چنگ چی رکشہ الٹنے سے نوجوان فرمان سولنگی موقع پر جاں بحق جبکہ ولی محمد گولاٹو شدید زخمی ہوگیا

جیکب آباد،ٹھٹھہ(نمائندگان دنیا )ٹھٹھہ سے نمائندے کے مطابق مقامی صحافی کی عزیزہ پچیس سالہ زینب کو بخار کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کے بعد ڈینگی تجویزہونے پر مریضہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے باعث وہ انتقال کرگئی ،مریضہ کی والدہ نے بتایا کہ ذینب کو معمولی بخار تھا اور وہ اپنے پیروں پر چل کر اسپتال گئی تھی جہاں تین گھنٹے میں اس نے دم توڑ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں