شہیدبے نظیرمیڈیکل یونیورسٹی کے ایک ارب 82کروڑکے معاہدے

شہیدبے نظیرمیڈیکل یونیورسٹی کے ایک ارب 82کروڑکے معاہدے

ورلڈ اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدے ترقیاتی فنڈزکی کمی کے باعث کیے ،وائس چانسلر

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی کوششوں سے یونیورسٹی میں ایک ارب 82 کروڑروپے کی لاگت سے جدید لیب سمیت 5 ملین روپے کے دیگر منصوبوں کے متعلق ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دنیا کے 126 گروپوں پر مشتمل بین الاقوامی ادارے سے مختلف معاہدے طے پاگئے ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری پروگرام کروانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ، یونیورسٹی میں آغا خان اور کے پی کے کے بعد تیسری بڑی لیب منظور کروائی گئی ہے جس کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمان نے بتایا کہ جدید طرز پر لیباریٹری تعمیر کروائی جارہی ہے جس میں تمام جدید ٹیسٹ کی سہولیات سے لاڑکانہ سمیت بالائی سندھ اور بلوچستان کے عوام مستفید ہونگے ، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی کمی کے باعث یونیورسٹی میں ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری کے باعث یونیورسٹی کی جانب سے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مالی معاہدے کیے ہیں ،ادارے کے اندر فیکلٹی کی شدید کمی تھی جسے پورا کرنے کے لیے پروفیسرز، لیکچرارز کی بھرتیوں سمیت فیکلٹی ممبران اور افسران کو ترقیاں دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں